ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت صوبائی پروموشن بورڈ کا اجلاس

2 Feb, 2018 | 11:09 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصر کھوکھر: ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کی زیر صدات صوبائی پروموشن بورڈ   ٹو کا اجلاس ہوا جس میں 70 ڈاکٹروں کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں  ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ، سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر محمد صالح طاہر سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مائیکروبیالوجی، فارماکالوجی، یورالوجی، انستھیزیا، پیڈز ریڈیالوجی  اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹروں کو گریڈ 18 سے گریڈ 19میں ترقی دی گئی ہے۔ اجلاس میں محکمہ ٹیوٹا اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے کالج ٹیچرز کو بھی متعدد کیسز میں گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔

مزیدخبریں