علی ساہی: چیمبرآف کامرس میں تاجروں کی سہولت کے لیے ایکسائزکے متعلقہ ٹیکسزاورگاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے کاؤنٹرکا سیکرٹری ایکسائزڈاکٹراحمدبلال نے افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبرآف کامرس کے صدرطاہرجاوید ملک نےسیکرٹری ایکسائز ڈاکٹراحمدبلال کااستقبال کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری ایکسائزنے چیمبرکے ممبرزکے لیے بنائے گئے ایکسائزکےکاؤنٹرکاافتتاح کردیا۔ ڈاکٹراحمد بلال کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات یہاں گاڑیاں رجسٹرڈ، ٹوکن، پراپرٹی، پروفیشنل ودیگرٹیکسزجمع کراسکیں گے۔ کاؤنٹر قائم ہونےسےتاجروں کوفائدہ ہوگااورایکسائزکے اہلکاریہاں کاونٹرپرموجود ہونگے۔
چیمبرآف کامرس کے صدر طاہرجاویدملک کا کہنا ہےتاجربرادری کواب ایکسائزکےچکرنہیں لگاناپڑیں گے اورچیمبرکے 22 ہزارممبریہاں ایکسائز سے متعلقہ ٹیکسزادا کر سکیں گے۔ لاہورچیمبر میں اس سے پہلے نادرا،سٹی ٹریفک پولیس،ایف بی آر ودیگرکاؤنٹرزبھی موجودہیں۔ چیمبرکے صدرکا کہنا تھا اب چیمبرکے ممبریہاں اپنے تمام ٹیکسزاداکرسکیں گے ۔