ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلال چوہدری کی بجائے ماسٹر مائنڈ کو سزا دی جائے: بیرسٹر اعتزاز احسن

طلال چوہدری کی بجائے ماسٹر مائنڈ کو سزا دی جائے: بیرسٹر اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زوبیرعباس:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسننے کہا ہے کہ پانچ فروری کو موچی گیٹ میں بھرپور جلسہ ہوگا، نہال ہاشمی کو سزا درست ہوئی، طلال چودھری جیسے چھوٹے بچوں کو سزا دینے کی بجاے ماسٹر مائنڈ کو سزا دی جائے۔

الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوےبیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ موچی گیٹ باغ میں لوگوں کی کثیر تعداد جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرے گی۔ کشمیر کے حوالےسے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کشمیر پر تین جنگیں ہو چکی ہیں ، فخر ہے کشمیری ماؤں پر جو اپنے شہید بچوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنا رہی ہیں۔ انہوں نے سینئر صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور انکی اہلیہ فریحہ رزاق کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس واقعہ پر بے حد افسوس ہے۔

 اس موقع پر اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ نہال ہاشمی کو دی جانے والی سزا بالکل درست ہے جہاں طلال چودھری جیسے چھوٹے بچوں کو سزا دی جا رہی ہے وہیں اصل ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ملنی چاہیے۔