راودلشاد: وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب کے حوالے سے اجلاس، یکجہتی کشمیر ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے انتظامات پر بریفنگ دی۔
مسلم لیگ ن لاہور سیکریٹریٹ میں صدر مسلم لیگ ن لاہوروفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیرکی تقریبات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں پارلیمانی سیکرٹری بلدیات رمضان صدیق، اسپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن مہرمحمود احمد،میاں محمد طارق، نذیر خان سواتی، حاجی اللہ رکھا،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن لاہور سید توصیف شاہ، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان اور ڈسٹرکٹ خواتین ممبرز موجود تھیں۔