پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پی ٹی آئی میدان میں آگئی

2 Feb, 2018 | 07:37 PM

رانا جبران
Read more!

سالک نواز: پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ کو واپس لیا جائے۔

 تفصیلات کے مطابق احتجاج سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت کےغلط فیصلوں کےباعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں کو بڑھا کر اس سے حاصل کردہ عوام کے پیسوں کوالیکشن پر خرچ کرنے جا رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عوام آنے والے الیکشن میں ملک اورقوم کی دولت لوٹنے والوں کو اپنےووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔ مظاہرے کے باعث شملہ پہاڑی سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی۔ لاہور پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام کیے جانے والے احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد،ڈاکٹر سیمی، ایم پی اے سعدیہ سہیل ، ایم پی اے نوشین حامد سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں