میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں سے ایک فیصد سول ڈیفنس کے لیے مختص

2 Feb, 2018 | 07:23 PM

عطاءسبحانی
Read more!

آصف جعفری:میڑوپولٹین کارپوریشن اور میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں سے ایک فیصد بجٹ سول ڈیفنس کے لیے مختص کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے ڈپٹی کمشنر کو معاملات دیکھنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

سول ڈیفنس کا کام مختلف حادثات میں خدما ت فراہم کرنا ہے بم ڈسپوزل سکواڈ بھی سول ڈیفنس کے پاس ہے اسکے علاوہ کسی ناگہانی آفت میں بھی سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی بھی خدمات حاصل کی جاتی ہیں لیکن یہ ڈیبارٹمنٹ اکثر فنڈز سے محروم رہتا ہے اور بعض اوقات تنخواہ دینے کے لیے سول ڈیفنس کے پاس فنڈز نہیں ہوتے ہیں۔

سول ڈیفنس کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے میڑوپولٹین کارپوریشن اور میونسپل کارپوریشن کےبجٹ میں سے ایک فیصد مختص کیا جائے گا اور اس حوالے سے ڈائریکٹر سول ڈیفنس سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ وہ میٹروپولٹین کارپوریشن کے ساتھ اس بجٹ کے معاملات کو دیکھیں تاکہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر سول ڈیفنس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے۔

مزیدخبریں