علی ساہی: پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی سروے ٹیم نے پنجاب بھرسے سروے مکمل کرلیا۔ رپورٹ ملنے کے بعدرنگ کا فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نوازکی جانب سےبنائی گئی سروےٹیم نےیونیفارم تبدیلی کے حوالے سے سروے مکمل کرلیا ہے۔ سروے ٹیم میں ڈی آئی جی شہزادہ سلطان،ایس ایس پی اطہروحیداورکاشف کانجوشامل تھے۔ ٹیم رواں ماہ رپورٹ آئی جی پنجاب کوپیش کرے گی جس کے بعدرنگ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کےمطابق سروے میں80فیصد سے زائداہلکاروں اورافسران نے رنگ کی تبدیلی کامطالبہ کیا ہے۔ یونیفارم کا کپڑاہیرنگ بون سےرپس ٹاپ پرمنتقل کردیاگیا ہے، اوراب تمام یونیفارم اسی کپڑے سے تیارکیے جارہے ہیں۔ یہ کپڑادوموسموں کے لیے مناسب ہے۔