(زاہد چودھری) شہر میں سوائن فلو کے حملے جاری ، مزید دو افراد کے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق , چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کی علامات کے حامل سولہ افراد کو داخل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کا وائرس شہر کی فضا میں بدستور موجود ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران گنگا رام ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ سروسز ہسپتال میں سات ، شیخ زید ہسپتال میں تین ، ڈاکٹرز ہسپتال ، گلاب دیوی ، اتفاق ہسپتال ، شالامار ہسپتال ، فاطمہ میموریل اور گنگا رام ہسپتال میں سوائن فلو کی علامات کا حامل ایک ایک مریض داخل کیا گیا ہے۔
اس وقت شہر کے مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کی علامات کے ساتھ مجموعی طور پر پچیس مریض زیر علاج ہیں ۔