الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

2 Feb, 2018 | 02:39 PM

(قذافی بٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، اسلام آباد اور فاٹا کیلئے سینیٹ نشستوں پر انتخابی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز 3 فروری کو سینیٹ انتخابات کا نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار 4 سے 6 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔ درست نامزدگی کی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائے گی۔

اُمیدوار 16 فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، سینیٹ انتخابات کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں میں پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے لیے نامزدگی فارم پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں