پنجاب یونیورسٹی کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنیکا فیصلہ، فہرستیں طلب

2 Feb, 2018 | 12:53 PM

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی میں کنٹریکٹ، ایڈہاک پر تعینات سینکڑوں ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، چیئرمین شعبہ جات کو ملازمین کی فہرستیں پندرہ روز میں رجسٹرار دفتر میں جمع کرانےکا حکم  دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی ہدایت پر یونیورسٹی میں تعینات کنٹریکٹ، ایڈہاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی میں تین سال سے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے سکیل ون سے سکیل پانچ تک کے ملازمین کی فہرستیں شعبہ جات کے صدور سے طلب کی گئی ہیں اور انہیں ہدایت جاری کی گئی  ہے کہ وہ پندرہ روز میں ملازمین کے نام رجسٹرار دفتر میں جمع کرا دیں۔ پنجاب یونیورسٹی کنٹریکٹ پر تعینات اُن تمام ملازمین کو مستقل کرے گی جو بجٹ میں مختص سیٹوں پر تعینات ہیں۔

 چیئرمین شعبہ جات کو ہدایات جاری ہوئی ہیں کہ وہ ملازمین کی کارکردگی، رویہ اور دیگر اہم امور سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کریں۔ پنجاب یونیورسٹی سکیل ون سے پانچویں سکیل تک تین سال سے کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرے گی۔

مزیدخبریں