طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث 18پروازیں متاثر

2 Feb, 2018 | 11:45 AM

Read more!

(نبیل ملک) طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں سے18پروازیں متاثر، فلائیٹ انکوائری کے مطابق 11پروازیں منسو خ اور 7تاخیرکا شکار ہوئیں۔

ذرائع کے مطابقایئربلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410 منسوخ،ایئربلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411 منسوخ ہوگئیں، شاہین ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز 729 منسوخ، شاہین ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 730 منسوخ ہوئی، ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 منسوخ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 منسوخ، پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 594 منسوخ، پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز پی کے 595 منسوخ، ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475 منسوخ ہو گئیں۔

ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 منسوخ ہوئی، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 منسوخ،ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 نو گھنٹے لیٹ ہوئی، شاہین ایئر کی گوانگ ژو جانے والی پرواز 892 آٹھ گھنٹے لیٹ ہوگئی شاہین ایئر کی گوانگ ژو سے آنے والی پرواز 891 دس گھنٹے لیٹ ہوئی جبکہ  کویت ایئر کی کویت سے آنے والی پرواز 203 ایک گھنٹہ لیٹ، کویت ایئر کی کویت جانے والی پرواز 204 ایک گھنٹہ لیٹ ہوئی۔

مزیدخبریں