نئی کامیڈی فلم مان جاؤ نا آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

2 Feb, 2018 | 11:06 AM

(زین مدنی) ہدایتکار عباس رضا کی نئی کامیڈی میوزیکل فلم ’’مان جاؤ نا‘‘آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی ہیروئن ایرانی نژاد ماڈل اداکارہ علناز النوروزی ہیں۔

لولی ووڈ انڈسٹری کی نئی کامیڈی میوزیکل فلم ’’مان جاؤنا‘‘ آج سے شہر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی کاسٹ میں اداکار عدیل چوہدری،ایرانی ماڈل اداکارہ علنازالنوروزی ،ایاز سموں سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار عباس رضا ہیں۔

فلم کی کہانی نوجوانوں کے مسائل اور شادی کرنے کے مراحل کے ہیں جسے بڑی خوبصورتی سے فلم بند کیاگیا ہے۔فلم آج سے شہر کے تیس سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

مزیدخبریں