شہر میں سورج کی میٹھی میٹھی کرنوں کا راج برقرار،مطلع صاف

2 Feb, 2018 | 10:51 AM

Read more!

(سیرت نقوی) شہر میں سورج کی میٹھی میٹھی کرنوں کا راج برقرار،مطلع صاف ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکاامکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق لاہور میں دھند کا راج ختم ہو گیا ہے اورسورج اپنی پوری آب وتاب کیساتھ چمک رہاہے، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23 جب کہ کم سے کم 9ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے, صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد اور رفتار 11کلو میٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ، شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں