ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" کلائمیٹ ایکشن ٹول کٹ اور ڈیجیٹل لرننگ پورٹل" پر چار روزہ تربیتی سیشن 

Green Youth Movement, Climate Change , Climate Action Tool Kit and Digital Learning Portal, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  پرائم منسٹر یوتھ پروگرام  کے چئیرمین رانا مشہود کہتے ہیں کہ ٹری پلانٹیشن کمپین شروع کرنے جا رہے ہیں، رانا مشہود کو یقین ہے کہ پاکستان اپنا آئندہ  بجٹ آئی ایم ایف کے بغیر پیش کرے گا۔
 پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود نے یہ باتیں لاہور مین گرین یوتھ موومنٹ کے " کلائمیٹ ایکشن ٹول کٹ اور ڈیجیٹل لرننگ پورٹل" پر چار روزہ تربیتی سیشن  کے آغاز پر اپنی گفتگو کے دوران کہیں۔ 
" کلائمیٹ ایکشن ٹول کٹ اور ڈیجیٹل لرننگ پورٹل" پر چار روزہ تربیتی سیشن وزیر اعظم گرین یوتھ موومنٹ کے تحت ایوان اقبال میں  آج شروع کیاگیا۔

تربیتی سیشن کے افتتاحی پروگرام میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود اوردیگر ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔

اس سیشن میں لاہور کی 13 یونی ورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

تربیتی سیشن کے شرکا کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز، ماحول کےتحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

تربیت کے  شرکا کو زراعت ، جنگلات،   پانی کے ذخائر کے تحفظ،  قابل تجدید توانائی اور ماحولیاتی سیاحت سمیت مختلف موضوعات پر ٹرینگ دی گئی۔

مہمانِ خصوصی رانا مشہود نےکہا  کہ یہ چار روزہ تربیتی سیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن، وفاقی حکومت اور برٹش کونسل کی خوبصورت کاوش ہے۔ 137 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں بنائے گئے جمز  اور کلبوں میں اٹھارہ ہزار سے زیادہ ممبرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی آفات کا سامنا ہے۔

سیشن کی آرگنائزر نے بتایا کہ گرین یوتھ موومنٹ کی یہ پانچویں ٹریننگ ہے، رانا مشہود کا  گرین یوتھ موومنٹ کے ساتھ خاص تعلق ہے، وہ ہماری پہلی ٹریننگ میں بھی موجود تھے اور اب تک تمام ٹریننگ سیشنز مین شریک ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ گرین یوتھ موومنٹ کی جمز اور کلب مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اب اس تحریک کو دوسرے ملکوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں کہ لوگ کس طرح اس تحریک کے کلبز کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔