ویب ڈیسک : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی وجہ سے 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اس سے قبل رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔