انڈر نائنٹین ایشیا کپ کے لیگ میچ میں پاکستان نے میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ پاکستان کے دو لِٹل سٹارز نے اس میچ میں سینچریاں بنائیں اور ٹاس جیت کر بیٹنگ آفر کرنے والی حریف ٹیم کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ پاکستانی باؤلرز نے رہی سہی کسر پوری کی اور میچ 69 رنز سے جیت لیا۔
گروپ اے میں پاکستان دو میچ کھیلنے کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور یو اے ای دوسرے نمبر پر پے تاہم یو اے ای کا نیٹ رن ریٹ حیرت ناک حد تک ہائی ہے جو اس نے پہلے میچ میں جاپان اندر نائنٹین کو 273 رنز سے شکست دے کر حاصل کیا تھا۔
پاکستان گروپ میچز میں پہلا میچ انڈیا سے جیت چکا ہے، اب پاکستان کو جاپان اندر نائنٹین کے ساتھ آخری گروپ میچ کھیلنا ہے۔
ہندوستان کے خلاف غالب فتح کے بعد، پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 315 رنز کا ہدف دینے کے بعد متحدہ عرب امارات کے خلاف 69 رنز سے فتح حاصل کی۔
شاہ زیب خان نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد ریاض اللہ کے شاندار 106 رنز کی مدد سے عثمان خان نے 41 رنز بنائے، فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے نور اللہ ایوبی اور آدیش سوری نے بالترتیب دو اور ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈی سوزا کی 81 رنز کی شاندار کوشش اور محمد ریان کے 50 رنز کے باوجود میزبان ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آدیش سوری نے 29 رنز جوڑے، اور کپتان ایان افضل آؤٹ ہونے سے پہلے 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے عبدالسبحان نے میچ وننگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد احمد نے دو وکٹیں لیں۔ دوسرے گروپ میچ میں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار باؤلرز نے ادا کیا۔ جب کے پاکستان کے ٹاپ سکورنگ بیٹر اس دوسرے میچ میں دوسری سینچری سکور کر کے واپس گئے۔ انہوں نے 132 رنز بنائے اور ایشیا کپ کے ٹاپ سکورر بیٹرز کے سٹینڈ پر اپنی پوزیشن کو تقریباً ناقابل شکست بنا لیا۔
پاکستان نے اس 69 رنز کی فتح کے ساتھ انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، اس سے قبل اس نے اپنے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کے اندر ئانٹین سکواڈ کو شکست دی تھی۔
بعد از دوپہر پاکستان کے فاسٹ باؤلر عبدالسبحان نے ہوم سائیڈ کو تین وکٹوں سے محروم کر کے245 کے مجموعے پر ہی اننگز ختم کرو ادی۔
شاہ زیب خان، جنہوں نے ہفتے کے روز بھارت کے خلاف 159 رنز بنائے تھے۔، انہوں نے اس میچ میں 136 گیندوں پر 11 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 132 رنز بنائے۔ ریاض اللہ بھی اتنے ہی متاثر کن تھے، انہوں نے 91 گیندوں پر 106 رنز کی عمدہ اننگز میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔
شاہ زیب اور ریاض اللہ نے صرف 27 اوورز میں 183 رنز بنائے۔ ان کی شراکت شاہ زیب اور عثمان خان (41) کے درمیان 94 رنز کے مضبوط اوپننگ اسٹینڈ کے بعد بنی۔
46ویں اوور کی آخری ڈلیوری پر شاہ زیب کے آؤٹ ہونے کے بعد ریاض اللہ نے فہام الحق (20ناٹ آؤٹ) کے ساتھ آخری چار اوورز میں 37 رنز کا اچھا اضافہ کیا۔
سخت ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات تین وکٹوں پر 57 رنز بنائے تاہم اس کے بعد ایتھن ڈی سوزا اور محمد ریان نے چوتھی وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت قائم کی۔ 170 پر ریان کی وکٹ گرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی مزاحمت ٹوٹ گئی اور وہ آخر کار آٹھ وکٹوں پر 245 بنانے تک محدود ہو گئے۔
آؤٹ ہونے والے ساتویں بلے باز ڈی سوزا نے 11 چوکوں کی مدد سے 102 گیندوں پر 84 رنز بنائے جبکہ ریان نے 66 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
انڈر نائنٹین ایشیا کپ کے گروپ بی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش نے دو دو میچ جیتے ہیں جب کہ افغانستان اور نیپال اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکے۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔
دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس اسٹیڈیم میں بدھ کو پاکستان اپنا آخری لیگ میچ جاپان سے کھیلے گا۔
بھارت اور یو اے ای کی ٹیموں مین سے ایک کو سیمی فائنل کھیلنا ہے، دونوں کے دو دو پوائنٹ ہین اور ان کا آپس مین میچ ہونا باقی ہے۔ اس میچ پر ہی ان مین سے ایک کے سیمی فائنل مین جانے کا دار و مدار ہے۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر یو اے ای کی ٹیم رن ریٹ کی برتری کے سبب اوپر ہے۔