درنایاب :ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹاؤن شپ میں آپریشن کرکے قیمتی اراضی سے جھگیاں ختم کروا لیں ۔
ٹاؤن شپ سکیم میں 4 کینال قیمتی اراضی سے جھگیاں و تجاوزات ہٹا دیں،آپریشن ایل ڈی اے ڈائریکٹر ہاؤسنگ 6 ظفر اقبال کی نگرانی میں کیا گیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن کے ایف ون اور آر ون بلاک میں آپریشن کیا،ایف ون اور آر ون بلاک میں متعدد دکانوں سے عارضی تجاوزات ہٹائی گئیں،ورکشاپس اور دکانوں کے آگے بنی تجاوزات اور گرین بیلٹس سے تجاوزات ہٹا دی گئیں،سمسانی روڈ جوہر ٹاؤن پر قائم ورکشاپس کو تجاوزات دوبارہ نہ بنانے کی وارننگ بھی دی گئی ۔
اے سی اقبال ٹاؤن، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ بھی آپریشن میں شریک تھے ۔