ریاست مخالف مواد شئیر کرنیوالے 312 اکاؤنٹس بلاک، انکوائریاں درج

2 Dec, 2024 | 09:08 PM

سٹی 42 : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 312 اکاؤنٹس کو بلاک کر کے ان عناصر کے خلاف انکوائریاں درج کی گئی ہیں ۔ 

ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ویسٹ عمران محمود کو 3 ماہ قبل تعینات کیا گیا تھا ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کے لیئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی، ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، جس کے بعد مذکورہ اکاونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کردی گئیں۔ 

رپورٹ کردہ اکاؤنٹس میں 487 فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر ، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکاؤنٹس شامل ہیں، اب تک  312 اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے ۔ 

ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی بھی کی ۔ 

یاد رہے کہ سوشل میڈیا ایپس کو ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں