ابو بکر ارشاد : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو لائف ممبر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ۔
لاہور پریس کلب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ۔ سندھ یہی کہتا ہے کہ ہمارا بڑا بھائی پنجاب ہے،معاشی اور معاشرتی حوالے سے سبکو کام کرنے کی ضرورت ہے،اندرون حالات خراب ہونے کی بڑی وجہ بیرون سازش ہے،معاشی طور پر ہم برے حالات سے گزر رہے ہیں، جلد ان حالات سے باہر نکل جائیں گے۔ہماری سب سے بڑی ترقی یہ ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں،
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج اوپر جا رہا ہے دنیا کہیں سے کہیں اور ہم ادھر ہی کھڑے ہیں، سندھ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کے پچاس ہزار بچے مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں،ساڑھے آٹھ لاکھ راشن ، ساڑھے آٹھ ہزار لیپ ٹاپ دئیے، گیارہ ہزار سولر سسٹم ، ساڑھے سات ہزار موٹرسائیکلیں لوگوں کو مفت دیں ،
کامران ٹیسوری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا اگر اسلام آباد میں 278 لوگ مارے گئے تو لواحقین کہاں گئے۔دو سو اٹھہتر لوگ اپنے لوگوں کی ہلاکت کے شواہد لے آئیں بیس لاکھ روپے بحیثیت گورنر سندھ ان کے خاندان کو دوں گا، پاکستان میں چوبیس کروڑ لوگ رہتے ہیں بزرگوں کی دعائیں شامل ہیں اسلام کے نام پر ملک مذاق اڑوانے کےلیے نہیں لیا، پاکستان ہم سب کا، یہ کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کا نہیں ہے،بیرونی طاقت چاہتی ہیں پاکستان کی قوم شعیہ، سنی ، سندھی پنجابی بلوچ پٹھان میں تقسیم رہیں، ملک کو ترقی دینی ہے، پاکستان کے پاس جو وسائل ہیں وہ دنیا کے پاس نہیں ہے،نوجوان ہمارے پاس 72فیصد ہیں ارشد ندیم جس نے جولین نیزہ پھینک کر اپنا مقام بنایا اس کا باپ مستری تھا،