ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سسرالیوں کے تشدد سے بہو  جاں بحق، ملزم گرفتار

سسرالیوں کے تشدد سے بہو  جاں بحق، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مغلپورہ  میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی 
 مقولہ کے والد شوکت کا کہنا ہے کہ انیقہ کو گزشتہ روز سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا، خاوند جنید، ساس عشرت ،نند کرن ،خرم نے تشدد کیا،4 سال قبل میری بیٹی انیقہ کی شادی جنید سے ہوئی تھی ۔

سروسز ہسپتال میں زیرعلاج مبینہ تشدد کا شکار انیقہ آج دم توڑ گئی،پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی،مقتولہ کے والد نے مغلپورہ پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے نوٹس لے لیا ۔ پولیس نے ملزم جنید کو  گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم جنید نے اپنی بیوی انیقہ پر بیلٹ اور پائپ سے تشدد کیا ،
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انیقہ دم توڑ گئی،ملزم جنیدنےمتعددبارمقتولہ کوتشددکانشانہ بنایا،