’بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، پہاڑوں پر برفباری‘

2 Dec, 2024 | 08:34 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم شمال مشر قی بلوچستان ، با لا ئی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،  جنو بی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے ۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ، تاہم کوہستان ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور  اور مالاکنڈ  میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان۔ تاہم ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے ۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ سکھر، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور دادو میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چندمقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں