ڈی چوک پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا؛ دس شر پسندوں پر سائبر ٹیررزم کا مقدمہ

2 Dec, 2024 | 07:52 PM

Waseem Azmet

اسرار خان: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے شر پسندوں  پر مقدمے بنا دیئے۔

پی ٹی آئی کے بانی کی "کرو یا مرو"  کی فائنل کال پر ڈی چوک پر دھاوا بری طرح ناکام ہونے کے فوراً بعد ڈی چوک پر لاشوں کے انباروں کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے مین ملوث دس شر پسندوں پر ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ بنا دیئے ہیں۔

ان نام نہاد  "سوشل میڈیاایکٹویسٹ"  کی حیثیت سے مشہور شر پسندوں پر ریاست   کیخلاف جھوٹاپروپیگنڈہ کرنےپر سائبر ٹیررزم کے مقدمہ درج  کیا گیا۔ اس مقدمہ مین نامزد ملزموں کی گرفتاری کے لئے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ 
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ان لوگوں نے  ڈی چوک اسلام آبادکےحوالےجھوٹاپروپیگنڈاکیا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سےبنی ویڈیو کلپس اور تصاویر سوشل پلیٹ فارمز پر اپ لوڈکرکے خوف و ہراس پھیلایا اور ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔ یہ عمل سائبردہشتگردی کی ذیل میں آتا ہے۔ 

مزیدخبریں