ٹیوٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 75 واں اجلاس ، اہم فیصلے 

2 Dec, 2024 | 07:42 PM

جنید ریاض  :ٹیوٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 75 واں اجلاس  ہوا۔ جس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے مالی سال24/23 اور 25/24 کے  بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔ 

چھ سکیموں کی نظر ثانی اور ایک نئی سکیم کی منظوری دی گئی، مالی سال 24/23 اور 25/24 کے بجٹ کی منظوری دی گئی،سال 2022-23کی آڈٹ رپورٹس ، سٹیٹمنٹس آف اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی اور اجلاس میں 73 اور 74ویں بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری بھی دی گئی
اجلاس کی صدارت چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے کی،اجلاس میں بورڈ ممبرز پروفیسر عابد ایچ کے شیروانی ، سلیم غوری،پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین ، مقبول حسین ، محمد کامران سعید عثمانی،علی رضا ، ارسا فیصل ، حفصہ نوید اور شہلا جاوید اکرام،سی او او ٹیوٹا شاہد زمان لک ، سینئرڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ ،ٹیوٹا کے ڈائریکٹر جنرلز ،انڈسٹری ، فنانس اور پی اینڈ ڈی کے نمائندے شریک شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ممبران کو ٹیوٹا میں کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی

مزیدخبریں