سٹی 42 : چیئرمین پیپلزپارٹی سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ بلاول بھٹو سے صدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شازی خان کی بھی ملاقات ہوئی ۔
فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو کو کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ دی ، کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری کو دہشت گردی اور وسائل کیغیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی اے پی سی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے خیبرپختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا ۔