وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم؛ تشکیل کردہ ٹاسک فورس اور دیگر اہم امور کا جائزہ

2 Dec, 2024 | 07:25 PM

اویس کیانی : وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں اینٹی رائٹس فورس کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی  اور سیکرٹری داخلہ نے 24 نومبر کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔  سیکرٹری داخلہ کی جانب سے چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ، 26 نومبر کو ہونے  والی گرفتاریوں اور اس کے مقدمات بارے بھی بتایا گیا ۔ 

 اجلاس میں اہم فیصلے لیے گئے۔ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ ٹاسک فورس اور دیگر اہم امور پر جائزہ لیا گیا، شہباز شریف نے اینٹی رائٹس فورس کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ 

 وزیراعظم نے مہنگائی کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکرکیا، کہاکہ ماہ سے زائد عرصے میں یہ مہنگائی کی کم ترین سطح ہے ۔ شہباز شریف نے سول ایویشن کو بھی شاباش دی، ساتھ ہی پی آئی اے روٹس کھلنے پر ٹیم کو مبارکباد دی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ شوگر ایکسپورٹ حکمت عملی بہترین رہی ۔ 

اجلاس میں وزیر قانون ،اٹارنی جنرل، احد چیمہ ،رانا ثنا اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں