سٹی 42 : وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا ۔
ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کابھی پلان ہے ۔ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سےنہیں نکالاجائے گا، صرف نقصان والے یوٹیلیٹی اسٹورز کوبند کیا گیا، جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بندکیا گیا ۔
ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں ۔
وفاقی حکومت نےاس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی ، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دے رہی تھی ۔