ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال ؛ گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

 چکوال ؛ گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ کے علاقہ جھنگڑ بشارت آڑہ روڈ پر بکر والوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد زخمیوں اور لعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کٹاس منتقل کر دیا ۔ 

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔