ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں سیکڑوں افراد کے مرنے کے دعوے کر نے والوں کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ ہمارا ایسے دعوے کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اپنی پارٹی تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کی سوشل میڈیا پر چلنے والی پروپیگنڈا کیمپین کو جھوٹ قرار دیا۔ یہ پہلی مرتبہ نہین پی کی ٹی آئی کے آدھے لوگ جھوٹ پھیلاتے ہین اور آدھے لیڈر اس جھوٹ سے لاتعلقی کے دعوے کرتے ہیں۔ پہلے بھی پی ٹی آئی کی تقریباً ہر سرگرمی میں یہ ہی ہوتا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا، "فائنل کال" کے بعد آج بانی سےملاقات ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے پارلیمنٹ اجلاس میں جائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں "یہ معاملہ اٹھائیں۔"
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی کی صحت سے متعلق غلط خبر چل رہی تھی، وہ اڈیالہ جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، ان کی صحت سے متعلق جو خبریں پھیلائی جارہی تھیں وہ غلط ہیں، ان کے اڈیالہ جیل میں نہ ہونے سے متعلق "خبریں" بھی غلط ہیں،جو " سیکڑوں شہادتیں" کہہ رہے ہیں, ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی کو تمام معاملات پرمعلومات فراہم کی، بانی کو کوئی پتا نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہرکاکہناتھاکہ میری وزیراعلیٰ سے پانچ ملاقاتیں ہوئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے فی الحال مذاکرت کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے متضاد دعوے کیے گئے تھے۔ لطیف کھوسہ نے 278 کا دعویٰ کیا تھا بعد ازاں پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے 12 کارکنوں کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم اب تک کسی ایک بھی مرنے والے شر پسند کا ملک بھر میں کہیں جنازہ نہیں ہوا۔