بھارت سے کرکٹ کا اہم اعزاز چھِن گیا

2 Dec, 2024 | 05:53 PM

سٹی42:  مایہ ناز سٹائلش کرکٹر   جو روٹ نے  کرکٹ کے کلٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا اہم ٹیسٹ ریکارڈ آج توڑ  ڈالا۔  
 انگلش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا اہم ٹیسٹ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

 ٹیسٹ  کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے انگلش بیٹسمین جو روٹ نے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ  آج توڑ دیا۔ یہ ریکارڈ بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچین ٹنڈولکر نے بنایا تھا۔ 

جو روٹ نے  نیوزی لینڈ کے ساتھ انگلینڈ کی پہلے ٹیسٹ ک کی چوتھی اننگز کو اپنے ریکارڈ کی مدد سے یادگار بنا دیا۔ اب اس میچ کا حوالہ ٹیسٹ کرکٹ کے لازمی حوالوں میں شامل ہو گیا ہے اور بھارت  ٹیسٹ کرکٹ کے ایک اہم ریکارڈ سے محروم ہو گیا ہے۔ 

جو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں مجموعی طور پر 1630 رنز ہو گئے ہیں جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 1625 رنز بنائے تھے۔

150 ٹیسٹ کھیلنے والے  جو روٹ نے 1630 رنز  49 اننگز میں بنائے جبکہ ٹنڈولکر نے 1625 رنز کا ریکارڈ سکور  60 اننگز  کھیل کر جمع  کیا  تھا۔

جو روٹ  نیوزی لینڈ کے 104 رنز کے ہدف کے جواب میں دوسری اننگز میں 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے میچ میں کامیابی دلوائی۔ 

 جو روٹ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، انہوں نے 150 ٹیسٹ میچز میں 12 ہزار 777 رنز اسکور کیے ہیں۔

Caption  جو روٹ   ٹیسٹ کرکٹ کا واحد بیٹ ہیں جس سے فینز یہ توقع کر رہے ہیں کہ وہ سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ مین سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔  درمیان میں موجود تین کھلاڑیوں کے سکورز کو عبور کرنا روٹ کے لئے نیوزی لینڈ کے بعد ایک آدھ مزید سیریز کی بات ہو گا۔اس وقت جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں اس وقت پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اب تک سچن ٹنڈولکر کا ہے، جنہوں نے 200 میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ جو روٹ کسی انہونی انجری کا شکار نہ ہوئے تووہ کچھ عرصہ مین ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی قرار پائیں گے۔ 

مزیدخبریں