ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سگریٹ کے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھالیا

 سگریٹ کے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قصور تھانہ صدر کی حدود گلبرگ کالونی میں سگریٹ کے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگا لی ۔ 

 گلبرگ کالونی کے رہائشی 26 سالہ ذیشان رکشہ ڈرائیور نشے کا عادی تھا گھر والوں سے پیسے مانگے پیسے نہ ملنے پر رکشہ سے پیٹرول نکال کر خود کو آگ لگا لی، آگ لگانے سے ذیشان کا جسم جھلس گیا جس کے بعد اسے  بلھے شاہ ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم حالت سیریس ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا۔

 ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ذیشان کا جسم بھری طرح جھلس چکا ہے جس کی حالت سیریس ہے۔

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔