سٹی42: بھارت میں کرکٹ کو سیاسی مفاد کے لئے استعمال کرنے کی بچگانہ پالیسی کا ہولناک نتیجہ یہ نکلا کہ ایک اہم کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت سے واپس لے لی گئی ہے۔
بھارت اب ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔
بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کی نوبت اس لئے آئی کہ بھارت نے اپنی حکومت کی تقسیم کرنے اور نفرت پھیلانے کی پالیسی کے تحت پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مین بھارت کی ٹیم کو بھیجنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ ورلڈ کپ آج کل پاکستان مین ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے 2022 میں بھارت کی سیاسی بصارت سے محروم حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے نہیں دیئے تھے۔ سپیشل کھلاڑیوں کے ساتھ اس توہین آمیز سلوک کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کو ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہی محروم کر دیا۔
بھارت کی حکومت کی اس کی بچگانہ ہٹ دھرمی کا خمیازہ بلائنڈ کرکٹ سے وابستہ افراد اور بلائنڈ کھلاڑیوں اور بصارت سے محروم کرکٹ فینز سب کو بھگتنا پڑے گا۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ملتان میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی کشیدگی کے خاتمے تک پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کو انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ کے کسی ایونٹ کی میزبانی نہیں دی جائے گی۔
طے شدہ فیصلوں کے مطابق بھارت کو آئندہ سال ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی۔
پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کے بعد بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان میں جاری ہے جس کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7 ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے انکار پر خوب بحث ہوئی۔
اجلاس میں پاکستان نے شکایت کی کہ 2022 میں بھی بھارت نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ویزا نہیں دیا تھا، پاکستان بلائنڈ ٹیم بھارت نہیں جاسکی تھی، اس بار جب پاکستان میزبان تھا تو بھارت نے اچانک اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنےسے انکار کردیا ہمارا ایونٹ متاثر ہوا ہے اور خود بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ارکان اپنی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث کرکٹ کے ایک پرائم ایونت مین شامل ہونے سے محروم رہ گئے۔
اجلاس میں پاکستان بلائنڈ کونسل کے سخت مؤقف کے بعد آئندہ سال بھارت میں شیڈولڈ ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی لیکن ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جب تک دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے، پاکستان بھارت اپنی سرزمین پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ نہیں کھیلیں گے تاکہ کوئی مسلئہ نہ ہو۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پاکستان اور بھارت اپنے حصے میں آنے والے انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل مقام پر کرائیں۔
اجلاس میں پاکستان کے سید سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کونسل کا آئندہ 3 سال کیلئے صدر بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لئے جانے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ کے میگا ایونٹ چیمپئینز ٹرافی کے کچھ میچ پاکستان سے باہر لے جانے کی بھارتی سازش کا مقابلہ کر رہا ہے ۔ بھارت کے کرکٹ بورڈ کی کئی ماہ سے جاری سازش کہ کسی طرح آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے پاکستان کو محروم کر دیا جائے، عملاً ناکامی سے دوچار ہے اور اس کا الٹا نتیجہ یہ نکلا کہ الٹا بھارت کو ہی بلائنڈ کرکٹ کے خواتین کے ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔
ملتان میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے آئندہ تین سال کیلئے انتخاب بھی عمل میں لائے گئے۔ پاکستان کے سید سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا چئیرمین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔