ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ہمارے جوانوں کو زخمی کیا گیا، ہم ان کی سیفٹی کیلئے دن رات  ڈیوٹیاں دیتے ہیں‘

’ہمارے جوانوں کو زخمی کیا گیا، ہم ان کی سیفٹی کیلئے دن رات  ڈیوٹیاں دیتے ہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی :  ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل نے کہا ہےکہ احتجاج میں جو گیس کے شیل لائے گئے وہ بہت خطرناک تھے، ایک بندہ بھی مظاہرین کا زخمی نہیں ہوا اور ہمارے جوانوں کو زخمی کیا گیا ۔ 

 ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل نے راولپنڈی پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 24نومبر کے حوالے سے 27 نومبر تک ایک سیاسی جماعت کی طرف احتجاج کیا گیا ، 26کی رات کو ہماری پکٹ کراس کرنے پر ہم نے ان مظاہرین کو گرفتار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان گرفتار لوگوں سے موبائل-فون لے کر چیک کئیے، گرفتار افراد تربیت یافتہ ہیں جو کہ صرف اپنی سیفٹی کیلئے لائے گئے، جو گیس کے شیل لائے گئے وہ بہت خطرناک تھے، برازیل سے امپورٹ کیئے گئے شیل ہم پر مارے گئے، ایک بندہ بھی مظاہرین کا زخمی نہیں ہوا اور ہمارے جوانوں کو زخمی کیا گیا۔ 

 سردار غیاث گل نے کہا کہ یہ پہلے آکر شیل مارتے ہیں پتھر مارتے ہیں پھر فائرنگ کرتے ہیں ، ہماری گاڑیاں توڑی گئی گاڑیوں کو جلایا گیا، ہمارے جوانوں کے سروں پر پتھر مارے فائر مارے، 147 جوان ہمارے زخمی ہیں 25 کی حالت سیریس ہیں جو کہ ہسپتال میں داخل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 700مظاہرین ابھی تک اٹک پولیس نے گرفتار کئے ہیں، مظاہرین کا ابھی تک ایک بندہ بھی زخمی نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی سیفٹی کیلئے دن رات  ڈیوٹیاں دیتے ہیں، ہمارے اب تک تقریباً 300 جوان زخمی ہیں ۔