ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آج کے اقدامات آٹھ دس سال میں "سموگ" کے خاتمہ کی بنیاد بنیں گے، مریم اورنگ زیب 

Maryam Aurangzeb, Smog, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلی مریم نواز نے خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے, خراب انجن اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں  سےغائب کرنے کی ہدایت کر دی۔
 پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے یہ سب باتیں اپنے بیان میں بتائیں۔
 مریم اورنگ زیب نے بتایا، "اینٹی سموگ مہم" کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں چھ بھٹے بھی مسمار کئے گئے ہیں۔  3 صنعتی یونٹس،1 اسٹیل رولنگ مل،1 ٹیکسٹائل یونٹ، 1 چاول مل بھی بند کروا کر سر بمہر کروا دی گئی۔  خراب انجن اور زیادہ دھواں دینے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی پڑتال کی گئی اور  144 گاڑیاں بند کردی گئیں ترپال کے بغیر  ریت کی ترسیل کرنے والے 64 ریت کی ٹرالیاں بندکردی گئیں۔

شہر کی بعض سڑکوں پر پانی کا چھڑکاٶ اور صفائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  کمرشل جنریٹرز اور بار بی کیو پوائنٹس کا معائنہ، خلاف ورزیوں پر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری ہیں۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا، جامع اقدامات اور ٹھوس پالیسی سے صوبے کا ماحولیاتی مستقبل بہتر ہوگا۔

مریم اورنگ زیب نے یقین کے ساتھ کہا، آج کے اقدامات 8 سے 10سال میں سموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے، فضائی آلودگی کے خلاف جنگ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کی جنگ ہے، ہر شہری کے تعاون سے ہی صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم ہو سکتا ہے۔