وقاص احمد:کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس میں 2 ڈاکو مارے گئے ، 6فرار ہوگئے ۔ پولیس نے8 ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
کاہنہ میں گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔پولیس نے8 ڈاکوؤں کے خلاف آرگنائزڈکرائم کاہنہ کے سب انسپکٹر شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قتل ،اقدام قتل، کارسرکار میں مداخلت، ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق یکم دسمبرکی رات پنجوں گاؤں میں مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے ۔5 سے 6 ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرارہوئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو ایک گھرمیں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر واردات کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ 25 منٹ تک جاری رہا۔ پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے
رکشہ میں سواریوں سےوارداتیں کرنیوالاملزم گرفتار، ساتھی فرار
نواب ٹاؤن کے علاقے میں رکشہ میں سواریوں سےوارداتیں کرنیوالےدو رکنی گروہ میں ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسراساتھی فرار ہوگیا
ملزمان سواریوں کی صورت میں شہریوں سےموبائل ودیگرقیمتی اشیاچھین کرفرارہوجاتاتھا۔ لاہورپٹرولنگ یونٹ نےشہریوں کی شکایات پررکشہ کاتعاقب کرتےہوئےملزم کوگرفتارکیا،ملزم کےموبائل سےچھینےگئے 2موبائلز فونزاورکیش برآمد ہوا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کا متعدد موبائلز چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف ہوا۔ ملزمان وارداتوں کیلئےاپناچنگچی رکشہ استعمال کرتےتھے۔ملزم طیب کو تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا