اہم پی ٹی آئی راہنما کیخلاف مقدمہ درج

2 Dec, 2024 | 04:07 PM

نیر عالم : وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے راہنما ایم این اے محمد احمد چٹھہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

محمد احمد چٹھہ سمیت 32 افراد کے خلاف تھانہ احمد نگر میں مقدمہ درج ہوا ہے، مقدمہ مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا، احمد چٹھہ پر ورپال چٹھہ میں توڑ پھوڑ حکومت کے خلاف نعرے بازی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ 

محمد احمد چٹھہ بزرگ دیاستدان حامد ناصر چٹھہ کے بیٹے ہیں ، چند دن قبل ہی محمد احمد چٹھہ سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی کے صدر بننے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے۔

مزیدخبریں