ملک اشرف : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
شہری منیر احمد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف متفرق درخواست دائر کی ۔موقف اختیار کیا گیاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیاہے ، شہری پریشان ہیں، قیمتوں میں اضافے کو کوئی جواز نہیں ، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔