جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود، یاسمین راشد و دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج

2 Dec, 2024 | 03:36 PM

Ansa Awais

سٹی42 : انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

  لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کی، عدالتی عملے نے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی،دوران سماعت پراسیکیوشن کے گواہان شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوشن نے گواہان پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔

 بعدازاں عدالت نے شیرپاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل میں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی و دیگر کی فرد جرم کیخلاف اپیلیں خارج کردیں اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

 خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے مقدمہ میں فرد جرم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ 
 

مزیدخبریں