ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس علی ضیاء باجوہ کا بار ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے طلباء سے خطاب 

جسٹس علی ضیاء باجوہ کا بار ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے طلباء سے خطاب 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار سے  بار ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے قانون کے طلباء کے اعزاز میں  تقریب کا اہتمام کیا گیا ,جسٹس علی ضیاء باجوہ نے خصوصی شرکت  کی اور قانون کی تعلیم مکمل کرنے طلباء  سے  اپنے وکالت کے ابتدائی دور کے تجربات بھی شئیر کئے.

ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں ہونے والی تقریب میں جسٹس علی ضیاء باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ کورس  بہت ضروری تھا اس سے  پہلے یوجانا چائیے تھا، پہلے دو سالوں میں یونیفارم پہننے اور عدالت میں کھڑے ہونا بارے علم ہونا چائیے ،یہ نہ سوچنا کہ کیس آئیں گے تو پڑھیں ، بلکہ پڑھیں گے تو آپ کے پاس کیس آئیں گے ، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شرکاء سے  اپنے وکالت کے دور کا تجربہ بھی شئیر کیا ، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  فوجداری کیسز میں  زیادہ تر پولیس کے درخواستیں آتی ہیں ، جو پہلے دو سالوں میں 26 سیکشن  سیکھ لے گا ، وہ چالیس فیصد کامیاب ہوگا ،بار کی بہت اچھی کاوش ہے اسے جاری رہنا چائیے ، تقریب سے صدرِ ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ اور چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بارکونسک  ملک احمد قیوم نے بھی اظہار خیال  کیا ، ملک احمد قیوم نے بار ووکیشنل کورس کی اہمیت بارے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو بھی کی ،تقریب میں کورس بار ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب کے آخر میں جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بار ووکیشنل کورس کروانے والے وکلاء میں سووئیرز بھی تقسیم کئے.

Ansa Awais

Content Writer