ویب ڈیسک : وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حوصلہ کریں، پاکستان میں آکر کھیلیں کیونکہ پاکستان میں آپ کو شکست کھانے کا اور ہی مزہ آئے گا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں رانا مشہود نے بھارتی ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ بھارت کو مشورہ ہے کہ آپ کی نیک نامی تو ویسے بھی نہیں تھی، اب اس میں اورکمی ہو رہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف پہلی مرتبہ بہت جاندار قسم کا ہے، پاکستان بھارت سے زیادہ پرامن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر مسائل ہیں تو وہ بھی آپ کے بھیجے ایجنٹس کی وجہ سے ہیں۔