وقاص احمد:ٹریفک انسپکٹر و ساتھی اہلکاروں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبچے کےمبینہ اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔
مال روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار 13 سالہ بچے کو زبردستی لیجا رہے تھے،مشکوک جانتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر نے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم نامعلوم موٹرسائیکل سوار بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
مغوی بچے کے مطابق ملزمان لدھڑ گاؤں سے اسے نشہ آور اشیاء دےکر زبردستی لیجارہے تھے۔بچے کو اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا گیا جس پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے سینئر وارڈن ناصر،فرقان،شاہد اور حامد عالم کو شاباش دی اور کہا کہ وارڈنز ٹریفک روانی کیساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔