پنجاب میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ 

2 Dec, 2024 | 02:52 PM

 ( ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے  سموگ کنٹرول اقدامات کے پیش نظر بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر مزید اقدامات اٹھا لیے۔  سموگ کے پیش نظر 30 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو اکتوبر تا جنوری لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اور نہ ہی وہ موٹروے پر سفر کر سکیں گی۔

 ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے اب گاڑی کی رجسٹریشن بُک اور لائسنس کے ساتھ گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہو گا۔

  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ جس طرح کے اسموگ زدہ حالات سے ہم گزرے۔ اسے دیکھتے ہوئے یہ شرط رکھی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو بھی خط لکھا ہے جس میں سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 بلال اکبر خان نے کہا کہ سب سے پہلے فٹنس سرٹیفکیٹ کا اطلاق سرکاری گاڑیوں پر لاگو کروا رہے ہیں  اور یہ ممکن نہیں کہ لوگوں کو روکیں اور سرکار سوئی رہے۔ صرف بڑی کمرشل نہیں پرائیویٹ گاڑیوں پر بھی یہ احکامات لاگو ہوں گے۔

مزیدخبریں