ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس عالیہ نیلم تعیناتی کیخلاف سماعت کرنےوالا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

چیف جسٹس عالیہ نیلم تعیناتی کیخلاف سماعت کرنےوالا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کے دوران آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی.

 جسٹس امین الدین کی سربراہی مین آئینی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی،جسٹس امین الدین نےکہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا ممبرتھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نےکہا جسٹس امین الدین اورمیں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، کمیشن کے دوججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے، کیس میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سینیارٹی سے ہٹ کرچیف جسٹس تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں،آئینی بینچ نےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقررکرنے کا حکم دیدیا۔