شاہد ندیم سپرا:لیسکو میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرزپرتاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔
سولر سسٹم کنکشن کیلئے اے ای آئی سمارٹ میٹرز لگانے کافیصلہ کر لیا گیا،اے ایم آئی سمارٹ میٹربائی ڈائریکشنل میٹرکےطورپرکام کرے گا،سمارٹ میٹرمیں امپورٹ اورایکسپورٹ یونٹس کاسافٹ ویئرانسٹال ہوگا۔سمارٹ میٹرپربلنگ کنٹرول روم کے ذریعے کی جائیگی۔
واجبات کی عدم ادائیگی پر کنٹرول روم سے ہی کنکشن منقطع کردیا جائیگا،سولرسسٹم پرکنکشن کیلئےلیسکواےایم آئی سمارٹ میٹرزفراہم کرے گی،لیسکوکی جانب سےاےایم آئی سمارٹ میٹرکیلئےڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائیگا۔ڈیمانڈنوٹس جمع ہونےپرکمپنی کےسٹورزسےمیٹرکااجراءکیاجائیگا۔میٹرزجاری ہونےپر سکیورٹی سلپس چسپاں کرکےمیٹرزانسٹال کیا جائیگا۔