ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای کیساتھ تعلقات پر فخر، مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی

یو اے ای کیساتھ تعلقات پر فخر، مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو یو اے ای کیساتھ تعلقات پر فخر ہے، مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

 متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی حکومت، سفیر اور عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، قومی دن پر یو اے ای کے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، یو اے ای کا قومی دن پاکستان کے لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ دن اس عظیم ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی علامت ہے۔

  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے انتھک محنت اور عزم کے ذریعے اقوام عالم میں اپنا مقام بنایا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں،یو ای اے نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کو یو ای اے کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات بڑھتے روابط کا ثبوت ہیں۔

 محسن نقوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، دعا گو ہیں کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔