(قیصرکھوکھر)پنجاب میں بلدیاتی الیکشن اگلے سال ہونگے،وزیراعلیٰ مریم نوازنے لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور کر لیا۔
وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کابینہ اجلاس میں رکھا جائیگا ،پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی راہ ہموار ہو جائے گی،یہ ایکٹ محکمہ بلدیات نے تیار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد اگلے کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے گا،کابینہ کی منظوری کے بعد یہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا۔