جنید ریاض: لاہور تعلیمی بورڈ میں آخر کار 4 ماہ بعد ریگولر سیکرٹری کی تعیناتی کردی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمہ ایس این جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رضوان نذیر کو دو سال کیلئے سیکرٹری لاہور بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔
کنڑولر امتحانات زاہد میاں کے اضافی چارج میں بھی تین ماہ کی توسیع کردی گئی، کچھ دنوں سے لاہور تعلیمی بورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کا عہدہ خالی تھا۔