وقاص احمد:باغبانپورہ کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کا لینٹر گر گیا۔
حادثہ سلامت پورہ جی ٹی روڈپرزیر تعمیر گھر میں پیش آیا،بالائی منزل کا لینٹر گرنے سے3 بچے ملبے تلے دب گئے، افسوسناک واقعے کے نتیجے میں7سالہ سلیہہ اعظم دم توڑگئی جبکہ بھائی اور کزن زخمی ہو گئے۔بچی اپنےبھائی علی اور4سالہ کزن آمنہ کیساتھ کھیل رہی تھی۔
واقعے کے بعد ریسکیو ایمرجنسی کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔