ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت سستا ہو گیا،انڈو ں کی قیمت برقرار

مرغی کا گوشت سستا ہو گیا،انڈو ں کی قیمت برقرار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کی نمایاں کمی ہو گئی، مرغی کا گو شت 461 روپے کلو ہو گیا۔ گزشتہ روز برائلر گوشت کے نرخ 475 روپے تھے۔

 زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 304روپے جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 318 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

 ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 294 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 308 روپے کلو، برائلر گوشت 442 روپے کلو جبکہ انڈے 344 روپے درجن ہیں۔

 گزشتہ روز اسلام آباد میں برائلر مرغی کا فی کلو گو شت 500 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 360 روپے رہی۔