چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

2 Dec, 2024 | 10:08 AM

 ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت بورڈ حکام کی ٹیم دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر کئی اہم ملاقاتیں کیں اور پاکستان نے آئی سی سی کو اپنی شرائط بھی پیش کردی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم، ہے جبکہ اب بھارت کے جواب کا انتظار ہے،دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

 وطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے۔

 اس سے قبل ہفتے کے روز دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھاکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے دے گا، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیے، ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں