ڈی آئی خان میں فائرنگ، وزیراعلیٰ کے پی گنڈاپور کے رشتہ دار جاں بحق     

2 Dec, 2024 | 09:25 AM

 ویب ڈیسک:ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔

 خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رشتے میں چچا ہیں۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔

 ان کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب روپے دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، شہداء کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر 12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں